پوپ فرانسِس بدنامِ زمانہ نازی اذیتی مرکز آشوِٹس کا دورہ کریں گے

اتوار 13 مارچ 2016 15:10

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نازی جرمن دور کے بدنامِ زمانہ اذیتی مرکز آشوِٹس کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسِس نازی جرمن دور کے بدنامِ زمانہ اذیتی مرکز آشوِٹس کا دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پوپ جولائی میں اپنے دورہ پولینڈ کے موقع پر ماضی کے اس نازی اذیتی مرکز بھی جائیں گے۔ جنوبی پولینڈ میں واقع اس اذیتی مرکز لاکھوں انسانوں کا ہلاک کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پوپ جان پال نے 1979 جب کے پوپ بینیڈکٹ نے 2006 میں اس مرکز کا دورہ کیا تھا۔