امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا
تازہ ترین : 1
امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا

امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا

بیرون ملک سے آنے والے نوجوانوں کو ڈگری کے بعد تربیت کیلئے 3 سال تک ملازمت کی اجازت ہوگی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء )امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے نوجوانوں کو ڈگری کے بعد تربیت کیلئے 3 سال تک ملازمت کی اجازت ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کے ویزا قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صرف وہ طلبہ جنہوں نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کے شعبوں میں اعلی تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کی ہوں اور انہیں ای۔

ویریفائے میں شامل آجروں کی جانب سے ملازمت فراہم کی جائیں ، وہ ہی اوپٹیکل پریکٹیکل ٹریننگ پروگرام (او پی ٹی) کیلئے اہل ہونگے۔اس سے پہلے قوانین کے مطابق ایسے طالبعلموں کو 17 ماہ تک تربیتی بنیادوں پرملازمت کی اجازت تھی اور اب اس میں مزید 7ماہ کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس پر عمل درآمد کا آغاز 10 مئی 2016 سے ہوگا۔مذکورہ توسیع کا مقصد آجروں کو ہنر مند اور باصلاحیت کارکنوں کی تلاش کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل طلبہ کو ایچ-ون بی ویزا کیلئے درخواست دینا ہوتی تھی، جو لاٹری کے ذریعے000 65افراد کو دیا جاتا تھا جس میں 20000ایڈوانس ڈگری کے حامل افراد کیلئے مختص تھا۔یاد رہے کہ ان دونوں امریکا میں امیگریشن اصلاحات، بے روزگاری، مستقل امریکی ملازمین اور غیر ملکی طلبہ کی تنخواہوں کے حوالے سے گرمہ گرم بحث جاری ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 15:09:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں