پنجاب میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اداروں اور ہر فردکوموجودہ سسٹم پر بوجھ کم کرنے کے حوالے سے اپناکرداراداکرنا ہو گا چیئر مین عرفان قیصر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا ہیڈآفس اور پنجاب بھر میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں چیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ ملک کو تونائی بحران کا سامناہے، اداروں اور ہر فردکوموجودہ سسٹم پر بوجھ کم کرنے کے حوالے سے اپناکرداراداکرنا ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا کے 378 اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے،شفاف بڈنگ ہو گی،سستی بجلی سے ملک اور ادارے کو کروڑوں روپیکی بچت ہو سکے گی ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ حکومتی اداروں اور صنعت کاروں کو متبادل بجلی کی طرف جانا ہی ہو گا ۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 15:04:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں