محکمہ زراعت پنجاب کی اگیتی کپاس کی کاشت 20مارچ سے شروع کرنے کی ہدایت

30سے لے کر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک کادرجہ حرارت اگیتی کاشت کیلئے انتہائی موزوں اور بہتر اگاؤ میں معاون ثابت ہوگا

اتوار 13 مارچ 2016 15:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت 20مارچ سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار اس سے قبل اگیتی کاشت شروع نہ کریں کیونکہ 30سے لے کر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک کادرجہ حرارت اگیتی کاشت کیلئے انتہائی موزوں اور بہتر اگاؤ میں معاون ثابت ہو نے کے ساتھ ساتھ بیجوں کے ضیاع کو روکنے کااندیشہ کم کرنے کاباعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکار جلدی کاشت کرنے کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے کاشت کے موزوں ترین وقت یعنی 20مارچ کے بعد کاشت شروع کریں تاکہ انہیں دوبارہ کپاس کی کاشت کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار معیاری ، خالص ، سرٹیفائیڈ بیج کی کاشت کے ساتھ ساتھ ماہرین کے مشورے سے کھادوں کا متناسب استعمال بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹا ف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

متعلقہ عنوان :