فروری 2016ء کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت کے حجم میں3ہزار45یونٹس تک کا اضافہ

رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2015-16ء کے دوران 17ہزار 727ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے رپورٹ

اتوار 13 مارچ 2016 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) فروری 2016ء کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت کا حجم 3ہزار45یونٹس تک بڑھ گیا جنوری 2016ء میں 2ہزار352یونٹس اور دسمبر 2015ء کے دوران صرف 957ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں ٹریکٹر کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلہ میں کم رہی ہے تاہم رواں سال 2016ء کے آغاز سے اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2015-16ء کے دوران 17ہزار 727ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران 28ہزار 412ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے ۔ پاما کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹریکٹروں کی خرید پر سبسڈی کے آغاز سے ان کی فروخت میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :