حذیفہ عبدالرحمان اے ٹی ایف ڈویژن 14 اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کریں گے

اتوار 13 مارچ 2016 14:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) نے قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان کو بنکاک میں کھیلے گئے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایشین ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور وہ ویتنام میں ہونے والی اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ منگل سے ویتنام میں کھیلی جائے گی جس کے لئے ایشین ٹینس فیڈریشن نے مختلف ممالک سے باصلاحیت 9 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جس میں قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری نے کہا کہ قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان ایشین رینکنگ میں16ویں نمبر پر ہے تاہم اسلام آباد میں کھیلے گئے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا پہلا لیگ کا ٹائٹل جیت کر ان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :