فرانس کا پناہ گزینوں سے متعلق ترکی کو مزید رعایتیں نہ دینے کا اعلان

ترکی سے پناہ گزینوں کی یورپ آمد سنجیدہ معاملہ ،بدلے میں ترکی کو مراعات نہیں دیں گے،فرانسیسی صدرکی پریس کانفرنس

اتوار 13 مارچ 2016 14:45

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی میں انسانی حقوق اور ترک شہریوں کے یورپی یونین کے لیے ویزوں کے معیارات بڑھانے کے معاملے میں انقرہ کو مزید رعایت نہیں دے گا۔ ترکی کے راستے پناہ گزینوں کے یورپ آمد کا معاملہ سنجیدہ ہے مگر پناہ گزینوں کو روکنے کے بدلے میں ترکی کو مزید مراعات نہیں مل سکتیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اولاند نے کہا کہ ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح ہم ویزوں میں نرمی سے متعلق بھی ترکی کو نئی رعایت نہیں دیں گے۔ صدر اولاند کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ ہفتے برسلز میں یورپی یونین اور انقرہ سربراہ کانفرنس شروع ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں یورپی یونین کے تمام ممبر ممالک شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :