بہار ریاض میلہ، 10 لاکھ پھولوں کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے گا

مختلف اقسام اور رنگوں کے پھولوں سے سجا قالین عجیب دلفریب منظر پیش کرتا ہے ،میلہ کل شروع ہوگا

اتوار 13 مارچ 2016 14:43

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے دارالحکومت میں اس سال بہار ریاض میلے کی خاص بات دس لاکھ سے زیادہ پھولوں سے تیار کیا جانے والا خوبصورت پینوراما عزم کی آندھی ہے۔ اس کے علاوہ پھولوں کی 10 مختلف اقسام پر مشتمل ایک قالین بھی تیار کیا گیا ہے جس نے کل(پیر کے روز )سے شروع ہونے والے سالانہ میلے کی جگہ کو ڈھانپ لیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مختلف اقسام اور رنگوں کے پھولوں سے سجا یہ قالین عجیب دلفریب منظر پیش کرتا ہے۔ ان پھولوں کو سکریٹریٹ کے پود گھروں (نرسری) میں لگایا گیا ہے جس سے یہ دیدہ زیب رنگوں کے قالین کی تصویر پیش کررہے ہیں۔ریاض صوبے کا سکریٹریٹ کوشش کررہا ہے کہ بچوں اور کم سن شہریوں کے لیے آگاہی کے ایسے پیغامات پر مشتمل پروگرام شروع کیے جائیں جن کا مقصد مختلف مقامات پر خوبصورت انداز سے قومی لوگو وضع کرکے جذبہ حب الوطنی کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :