سرفراز مرچٹ ایم کیو ایم کے را سے مبینہ رابطوں پرمعلومات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے ٹیم سے ملاقات کا فیصلہ(کل)کرینگے

اتوار 13 مارچ 2016 14:39

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ ایم کیو ایم کے ”را“ سے مبینہ رابطوں پر معلومات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے ٹیم سے ملاقات کا فیصلہ (کل)کرینگے ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کو براہ راست ایف آئی اے کی جانب سے سمن موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے بھی سرفراز مرچنٹ کو لندن ٹیلیفون کیا اور دعوت دی کہ وہ پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرائیں۔سرفراز مرچنٹ کے مطابق وہ اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد(کل)پیر تک جواب دیں گے

متعلقہ عنوان :