پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر کا معائنہ کیا ..
تازہ ترین : 1

پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر کا معائنہ کیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیا۔ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ کے مطابق سابق پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ان کی ریڈھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف بڑھ گئی جس کے باعث ڈاکٹرز کی ٹیم کو گھر بلایا گیا ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ بھی کئے۔ترجمان کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا چند روز قبل پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں چند ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 14:39:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں