کوئٹہ ایف سی کا سرچ آپریشن پانچ مشتبہ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات بر آمد
تازہ ترین : 1

کوئٹہ ایف سی کا سرچ آپریشن پانچ مشتبہ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات بر آمد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پرسریاب کیعلاقے بی بی نانی زیارت میں سرچ آپریشن شروع کردیا آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے قبضے میں لیاگیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 14:37:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں