کراچی مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

حملوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرلئے

اتوار 13 مارچ 2016 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رینجرز کی چوکی پر دوسرا حملہ حسن اسکوائر کے قریب عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے

متعلقہ عنوان :