وزیر ہا وسنگ اربن ڈویلپمنٹ تنویر اسلم اعوان بین الااقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے عدیس ابابا پہنچ گئے

اتوار 13 مارچ 2016 14:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء )صوبائی وزیر ہا وسنگ اربن ڈویلپمنٹ مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان بین الااقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایتھوپیا کے شہر عدیس ابابا پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نکاسی آب اور آبی وسائل کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے لیے پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ کانفرنس سینی ٹیشن اینڈ واٹر فار آل جو کہ 100 سے زائد ممالک کی نمائندہ تنظیم ہے کے زیراہتمام 15 سے 17 مارچ تک منعقد ہورہی ہے۔