اسرائیلی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی فلسطینی خاتون رہنما 41 ماہ بعد رہا

اتوار 13 مارچ 2016 14:11

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) اسرائیلی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی فلسطینی خاتون رہنما 43 سالہ منا حسین قعدان کو 41 ماہ قید با مشقت کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا،منا کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے عرابہ قصبے سے ہے۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی فلسطینی خاتون رہنما 43 سالہ منا حسین قعدان کو 41 ماہ قید با مشقت کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب منا قعدان کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ منا کو رہا کیا جا رہاہے۔ اس اطلاع کے چند گھنٹے بعد صہیونی حکام نے ہشارون جیل میں قید منا حسین قعدان کو رہا کردیا۔منا کو قافلے کی شکل میں رہائشگاہ تک لایا گیا جہاں ان کے عزیزو اقارب ،اہل علاقہ کی بڑی تعداد ملاقات کیلئے جمع تھی۔قبل ازیں اسرائیل کی سالم نامی فوجی عدالت نے منا قعدان کی مدت حراست کم کرتے ہوئے اس کی جگہ 30 ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔ جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :