شکاگو کے بعد اوہائیو میں بھی ٹرمپ کی انتخابی ریلی ایک بار پھر بد نظمی کا شکار

مظاہرین کی جانب سے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش ،ٹرمپ حملے سے بال بال بچ گئے

اتوار 13 مارچ 2016 14:10

اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) امریکی ریاست شکاگو کے بعد اوہائیو میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی ایک بار پھر بد نظمی کا شکار ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوہائیو میں ری پبلکن صدارتی امیدوار کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے رنگ میں بھنگ پڑ گیا جب ان کے خطاب کے دوران مظاہرین نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے جانب سے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی گئی، تاہم ٹرمپ حملے سے بال بال بچ گئے۔

سیکرٹ سروس والوں نے صورت حال پر بروقت قابو کر لیا اور مظاہرین کو ریلی سے باہر نکال دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اس صورت حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ حملہ آور سے نمٹنے کے لیے تیار تھے۔واضح رہے کہ ایک روزقبل ڈونلڈٹرمپ کو اس سے کہیں زیادہ ہنگامہ آرائی کے سبب شکاگومیں جلسے سے خطاب ملتوی کرنا پڑا تھا۔