محکمہ صحت کی انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم (کل )سے شروع ہوگی

مہم کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ ،انتظامات مکمل

اتوار 13 مارچ 2016 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی محکمہ صحت کی انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم کل ( سوموار )سے شروع ہوگی جبکہ مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پو لیس اور دیگر ذمہ داروں نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج سوموار سے شرو ع ہونیوالی مہم 16مارچ تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائیں گی جبکہ اس سلسلہ میں ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز، ہوائی اڈوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق قومی مہم کے دوران پنجاب کی 3550یونین کونسلوں میں ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اورتمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور پولیس حکام کو پولیو کے خلاف قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :