ڈرگ انسپکٹرز کا زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے پر 5 کمپنیوں کے خلاف ایکشن

کیپسول کے 6018پیکس، گولیوں کے 408,597پیکس، سیرپ کے 14005،آئنٹمنٹ کریم کے 23561پیکس سمیت دیگر ادویات برآمد کرلیں ،وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز

اتوار 13 مارچ 2016 13:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا ہے کہ پاکستان انضباطی ادارہ ادویات (ڈی آر اے پی) کی ہدایات پر لاہور اور اسلام آباد کے وفاقی ڈرگ انسپکٹرز نے زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے 5ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا ہے اور ادویات سازوں اور ادویات درآمد گان کے گوداموں پر چھاپے مارے ۔

کیپسول کے 6018پیکس، گولیوں کے 408,597پیکس، سیرپ کے 14005،آئنٹمنٹ کریم کے 23561پیکس سمیت دیگر ادویات پکڑی ہیں ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے حالیہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 1976کی دفعہ 6کے تحت مارکیٹ میں ادویات کوذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کا انصرام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس لئے پاکستان انضباطی ادارہ ادویات (اڈی آر اے پی) نے صوبائی اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ان ادویات سازکمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو منظورشدہ قیمتوں سے زائد قیمتوں پر اپنی مصنوعات فروخت کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور اور اسلام آباد کے وفاقی ڈرگ انسپکٹر ز نے 5ادویات سازکمپنیوں کی ادویات جو منظور شدہ قیمتوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کی جاتی تھیں ،بڑی مقدار میں پکڑی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں کیپسول کے 6018پیکس پکڑے گئے جن میں کیپسول کی مقدار 180,610ہے، گولیوں کے 408,597پیکس پکڑے گئے ہیں جن میں گولیوں کی مقدار 36242158ہے، سیرپ کے 140005پیکس پکڑے ہیں ۔ آئنٹمنٹ کریم کے 23561پیکس پکڑے ہیں ، آئی ڈراپس کے 1473،اورل ڈراپس کے 298اورانجیکشن کے1033پیکس پکڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :