لنڈسے لوہان نے اداکاری کو خیر باد کہہ کر گھر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 13 مارچ 2016 13:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کا کہنا ہے کہ انھیں ہالی ووڈ فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں رہی لہٰذا وہ آئندہ کسی فلم میں اداکاری نہیں کریں گی۔ ایس شوبز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے لاس اینجلس کو چھوڑ کر لندن میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

29سالہ اداکارہ شوبز کی دنیا کو خیر با د کہہ کر روسی بزنس مین بوائے فرینڈ ایگور تارابوسیو کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔

اندرونی زرائع کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں شوبز کے جھمیلوں میں پھر سے پڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے وہ صرف اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ وقت گزارنا اور زندگی کا لطف لینا چاہتی ہیں۔زرائع کے مطابق مزید اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ میں انھیں کوئی پسند نہیں کرتا تھا اس لئے انھوں نے روشنیوں کی دنیا کو خیر باد کہا ہے

متعلقہ عنوان :