ٹی 20ورلڈ کپ، کشمیری نوجوانوں نے اپنی فیس بک پروفائل تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دلکش مونو گرام سے سجا دیں

اتوار 13 مارچ 2016 12:41

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) بھارت میں کرکٹ ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”فیس بک “ پر موجود اپنی پروفائل تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ کے دلکش مونو گرام سے سجا دی ہیں۔تصویر میں نیچے کی طرف ایک جانب پاکستان کے کرکٹ بورذ کا مونو گرام جبکہ دوسری طرف انگریزی کے بڑے حروف میں پاکستان تحریر کیا گیا ہے جس کے پس منظر میں پانچ مختلف رنگوں پر مشتمل پٹی لگادی گئی ہے ۔

پٹی کی ایک لکیر کالے رنگ کی بھی ہے اور غور طلب بات یہ ہے کہ کالے رنگ کی یہ پٹی شاید مقبوضہ کشمیر کو ظاہر کر رہی ہے جبکہ باقی چار رنگ مملکت خداد دا د کے چار صوبوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھٹا ورلڈ کپ ٹی 20 بھارت کے چھ شہروں میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل میچ3اپریل کو کولکتہ کے ایدن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوں خاص طورپر نوجوانوں نے اپنی پروفائل تصاویر کو پاکستانی ٹیم کی حمایت میں بدل دیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڑ کے مونو گرام اور خوبصورت رنگوں کی پٹی پر انگریزی کے بڑے حروف میں لکھا لفظ پاکستان انتہائی دلکش او رجاذب نظر ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کشمیری نوجوانوں کے اس والہانہ لگاؤ سے بھارتی انتہائی حیران ہیں۔ ایک بھارتی شہری نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے” وہ فیس بک پر وہ جو کچھ دیکھ رہا ہے ، اس پر اسے یقین نہیں آرہا۔ کشمیری نوجوانوں۔۔۔ آپ کے ساتھ معاملہ کیا ہے“۔