محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 23:15

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کا سلسلہ ابھی مزید کچھ روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصون میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کا امکان بھی ہے۔ جبکہ بارشوں سےکشمیر،خیبرپختونخوا، فاٹاکےنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔