ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بخار نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 23:09

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بخار نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی اپنی لپیٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بخار نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بخار نے ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ شائقین کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی تصاویر کیساتھ اپنے ملک کے لوگو کو لگانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

اس سہولت نے 2 ہی روز میں دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے کرکٹ شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اس بخار نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وزیر اعلی نے بھی دوسرے کرکٹ شائقین کی طرح اپنی فیس بک کی ڈسپلے تصویر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا لوگو لگا لر ٹیم کی حمایت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :