الطاف حسین کی صاحبزادی کو ایم کیو ایم کا سربراہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 23:09

الطاف حسین کی صاحبزادی کو ایم کیو ایم کا سربراہ بنانے کی تیاریاں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی صاحبزادی کو ایم کیو ایم کا سربراہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فیصل رضا عابدی نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے صاحبزادی کو پارٹی کی قیادت سونپنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ الطاف حسین کی صاحبزادی کو فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کی قیادت سونپی جائے گی۔