پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کو سمجھیں ورنہ پیچیدہ مسائل کے حوالے سے مزید غلط فہمیاں پیدا ہونگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے دونوں ممالک کیلئے بہت سے مواقع کھل سکتے ہیں

سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی تقریب میں گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ پیچیدہ مسائل کے حوالے سے مزید غلط فہمیاں پیدا ہونگی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خورشید نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں اگردونوں ملک ایسا نہیں کریں گئے توپیچیدہ مسائل کے حوالے سے مزید غلط فہمیاں پیدا ہونگی۔

انھوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سے دونوں ممالک کیلئے بہت سے مواقع کھل سکتے ہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کو سمجھ نہیں رہے ۔بھارت اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو نئے انداز میں سمجھنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :