تحفظ حقوق نسواں ایکٹ خلاف اسلام نہیں‘ قانون مزیدموثر بنانے کے لئے تجاویز دیں گے‘ علماء
حکومت پنجاب کی طرف سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو تحفظ نسواں قانون کی مختلف شقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے علمائے کرام کا حکومت کے ساتھ کھڑے ہونا اہل وطن کے لئے خوش آئند ہے‘خواجہ احمدحسان کچھ عناصر سیاسی مفادات کے حصول کے لئے ایکٹ کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں‘ قانون کے حوالے سے علمائے کرام سے مشاورت وزیراعلیٰ کا صائب فیصلہ ہے‘طاہراشرفی
ہفتہ 12 مارچ 2016 22:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت یہاں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معروف علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب کی طرف سے منظور کئے جانے والے تحفظ نسواں ایکٹ 2016ء کے حوالے سے علمائے کرام کو جامع بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نے ایکٹ کے نمایاں پہلوؤں اور اس کے بارے میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اجلاس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 15سے زیادہ مذہبی سکالرز شریک ہوئے۔ جن میں حافظ محمد طاہر اشرفی‘ صاحبزادہ سعید احمد گجراتی‘ ڈاکٹر راغب نعیمی‘ علامہ عارف وحیدی‘ حافظ کاظم رضا‘ صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی‘ مولانا محمد خان‘ مولانا یوسف انور‘ چیئرمین علما بورڈ مولانا فضل الرحمن‘ حافظ زبیر‘ مولانا عبدالحق‘ مولانا محمد امجد‘ پیر محفوظ اور مفتی عبدالقوی شامل تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.