وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے سکھر پریس کلب کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:38

سکھر ۔ 12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کو سکھر پریس کلب کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا. جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارشد مغل بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے سکھر پریس کلب کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک دیا. سکھر پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام و قیام جمہوریت کی آزادی و فروغ کے لئے سکھر پریس کلب نے قابل ستائش مثالی کردار رہا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلی سندھ و دیگر شخصیات کی سکھر پریس کلب آمد پر کلب کے صدر، جان محمد مہر، پی ایف یو جے کے رکن لالہ اسد پٹھان، صدر سکھر یونین آف جرنلسٹس جاوید میمن اور عہدیداران و اراکین نے پر تپاک خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :