وزیراعلیٰ سندھ سے نئے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی ملاقات

قائم علی شاہ نے صوبے باالخصوص کراچی میں امن امان پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات اور گائیڈ لائین دیں

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے نئے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے ہفتہ کے روزوزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے نئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو پورے صوبے باالخصوص کراچی میں امن امان پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات اور گائیڈ لائین دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی خواجہ کو پولیس ڈسیپلین پر خاص توجہ دینے کی ہدایات دی اور کہا کہ وہ تھانہ کلچر کو بہتر بنائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اے ڈی خواجہ انتہائی ذمہ دار اور اچھی ساکھ کے حامل افسر ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ سندھ صوبے میں امن و امان کا معیار مثالی بنائیں گے

متعلقہ عنوان :