Live Updates

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت جارہا ہوں،عمران خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ بہت زبردست ہے،ورلڈ کپ جیتنے کی خوشخبری آسکتی ہے،چیئرمین تحریک انصاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:30

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت جارہا ہوں،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت جارہا ہوں،پاکستان کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ بہت زبردست ہے،ورلڈ کپ جیتنے کی خوشخبری آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرونگا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو،پاکستان کرکٹ ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے لیکن ان کا ٹیلنٹ تقسیم ہوچکا ہے،اگر یہ اکٹھے ہو جائیں تو شاندار کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے ٹیلیفون کیا تھا،میں ان کے ساتھ ملوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہو

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات