کوالٹی ایجو کیشن کو اپنا تے ہوئے جد ید تحقیق کی را ہیں متعین کر نا ہو گی اور نئی ایجا دا ت کی طر ف جا نا ہو گا‘ گورنر پنجاب

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:19

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سب سے بڑی نیکی انسانیت کی خدمت کر نا ہے، ڈاکٹر ز تو مسیحا ہوتے ہیں جن کے پاس لوگ اپنا دکھ درد لیکر آتے ہیں ،آپ کو ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کا جذبہ پیدا کر نا ہو گا،آپ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے جو حلف اٹھاتے ہیں اسکی ہمیشہ پاسداری کرنا چاہیے اور اپنے پیشے سے کمیٹیڈ رہنا چاہیے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نشتر ڈینٹل کالج کے پہلے کانووکیشن کے موقع پر کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اسلم ، قائم مقام صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان خالد مسعود گوندل ،چیئر مین نشتربورڈ آف مینجمنٹ خواجہ جلال الدین رومی ، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر کامران سالک ، پرنسپل نشتر ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد وڑائچ ، کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر) اسد اﷲ خان ، ریجنل پولیس آفیسر طارق مسعود یٰسین اور نشتر میڈیکل کالج کی ٹیچنگ فیکلٹی بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اندر انسانیت کی خدمت اور برداشت کا جذبہ پیدا کر نا ہو گا ۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملتان میں صحت کے منصو بوں پر تیزی سے کام جاری ہے کڈنی سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وہ ملتان میں ایک ٹرسٹ کے قیام کے حوالے سے کام کر رہے ہیں جن میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لوگوں کی خدمت کی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں فاؤنٹین ہاؤس کے قیام سلسلہ میں لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔

پریس کلب کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت پراجیکٹس جاری ہیں۔ جنوبی پنجاب میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ میٹرو بس ملتان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے بہت جلد عوام ان سے مستفید ہوں گے۔

صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صحافی کالونی ملتان میں ترقیاتی اخراجات کیلئے گرانٹ کی فراہمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بات ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان خود آ کر اس کا اعلان کریں گے۔ پریس کلب ملتان کی سالانہ گرانٹ کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کی جائے گی۔ بہا ء الد ین زکر یا یونیو رسٹی کے با ر ہو یں کا نو وکیشن کے موقع پر خطا ب گورنر پنجاب وچانسلر بہا ء الد ین زکر یا یونیو رسٹی ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ ہمیں کوالٹی ایجو کیشن کو اپنا تے ہوئے جد ید تحقیق کی را ہیں متعین کر نا ہو گی اور نئی ایجا دا ت کی طر ف جا نا ہو گا۔

تعلیمی ادا ر ے، فیکلٹی ممبرا ن اور اساتذ ہ معیار تعلیم کو بہتر بنا نے کیلئے اپنی ذ مہ دا ر یوں کا مظا ہر ہ کر یں ۔ہمیں اپنے طلبہ وطا لبات کی تعلیم وتر بیت پر خصوصی تو جہ دینا ہو گی تا کہ وہ ملکی ترقی اور معا شر ے میں بہتر ی کیلئے اپنا بہتر ین کر دار ادا کر سکیں ۔ہما ر ے ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ہما ر ی ذ مہ دار ی ہے کہ ہم اپنی دھرتی کا قر ض اتا ر یں ۔گز شتہ اڑ ھا ئی سالو ں سے ملک بہتر ی کی طر ف پر گامز ن ہے موجو د ہ حکو مت عوا می مسا ئل کے حل میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔جلد ہی پا کستا ن تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :