پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھرناساز ، بائیں ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ،ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد آرام کا مشورہ دے دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی، ان کو بائیں ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہے ،ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھراچانک ناسازہوگئی۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر اپنی بائیں ٹانگ نہیں ہلا پارہے۔

میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیااور اس کے بعد انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر کی طبیعت گزشتہ ماہ بھی متعدد بار خراب ہوئی تاہم علاج کے بعد ان کی حالت سنبھل گئی ۔ معالجین کے مطابق پرویز مشرف کوٹانگوں میں تکلیف کا سامنا ہے اس سے پہلے بھی ڈاکٹرز انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے چکے ہیں

متعلقہ عنوان :