پاکستان دوطرفہ تجارت حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان دونوں ممالک مابین معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کرے گا

وفاقی وزیر خزانہ سے سری لنکا کے سفیر کی ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:56

پاکستان دوطرفہ تجارت حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، دونوں ممالک کی مشترکہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سری لنکا کے سفیر میجر جنرل(ر)جیناتھ لوکوکیٹا گوڈاج نے ملاقات کی اور دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ نے سری لنکا کے سفیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص معاشی شعبہ میں تعلقات کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کرے گا۔

ہفتہ کو سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر) جیاناتھ لوکوکیٹا گوڈاج کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے ایشوز پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ سری لنکا کے پاکستان میں ہائی کمشنر کی ذمہ داری سنبھالنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں ن ے کہا کہ سری لنکا خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کا فروغ چاہتا ہے اور وہ پاکستان اور سری لنکا کے رابطے مزید بڑھانے کیلئے کوششیں کریں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سری لنکا کے ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات بالخصوص معاشی شعبہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے ان کی کوششوں کا مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے ان کی سری لنکا کے وزیر خزانہ سے ہونے والی بیجنگ اور ڈیوس میں حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں میں دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سری لنکا کے سفیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ سری لنکا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں، وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :