کراچی کی مختلف جامعات کے طالب علموں کی مصطفی کمال سے ملاقات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 21:55

کراچی کی مختلف جامعات کے طالب علموں کی مصطفی کمال سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) کراچی کی مختلف جامعات کے طالب علموں کی مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مختلف جامعات کے طالب علموں کی کراچی کے سابق مئیر اور سینیٹر مصطفی کمال کے گھر آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اس موقع پر اپنے ہمراہ پاکستان کا پرچم لے کر پہنچے۔ طلبہ نے مصطفی کمال کو پاکستان واپسی پر خوش آمدید کہا اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ یہی طالب علم پاکستان کا مستقبل ہیں۔ میرے مشن میں ان طالب علموں کا ساتھ بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :