Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی ملیر میں عوامی ممبر سازی عروج پر پہنچ گئی

لوگ ممبرسازی مہم میں بھرپور حصہ لیں ، ملک کا مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف سے وابستہ ہے،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:24

پاکستان تحریک انصاف کی ملیر میں عوامی ممبر سازی عروج پر پہنچ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملیر میں عوامی ممبر سازی عروج پر پہنچ گئی ،حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان انصاف نے عوام کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے لیے لانڈھی،مانسہرہ کالونی ،فیوچرکالونی،قائدآباد،جمال ابراہیم ،گرین سٹی ،قذافی ٹاؤن،ظفرٹاؤن،کیٹل کالونی،کوہی گوٹھ اور ولی محمد گوٹھ سمیت ملیر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیااور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوام سے ڈور ٹو ڈور جاکر ملاقاتیں کی۔

ملیر پہنچنے پر ملیر کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے ملیر میں ممبر سازی کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا شاندار استقبال کیا گیااور ان کے ہمراہ بھرپور انداز میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کے ذہنوں میں تبدیلی لائے بغیر اس ملک میں تبدیلی لانا بہت مشکل ہے اس ملک کا مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف سے وابستہ ہے ۔

ملیر کے مقامی عہدیدارنعیم عادل شیخ ،عنایت خٹک،منصب ڈار،غلام مصطفی،احمد مقصود،جاوید ملاح خیل ،اکرم قریشی ،سجاد ملاح خیل ،عطاء رضوی،طارق بلوچ،کلیم اﷲ ،طارق جمیل ،حیدرسومرو،سعداﷲ سمیت سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں نے ملیر کی عوامی رابطہ مہم کو عروج پر پہنچانے کے لیے اہم کردار اد کیا جگہ جگہ کارنر میٹنگوں سمیت ڈور ٹوڈور لوگوں سے ملاقاتیں کی گئی اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ملیر کراچی کا ضلع ہونے کے باجود کسی مضافات کا منظر پیش کررہاہے، ملیر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس بار بار منتخب ہونے والوں نے اس ضلع کو تباہ و برباد کردیاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بھرپور تیاری رکھیں اس بار ملیر میں تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات