صوبے میں باالعموم اور کراچی میں باالخصوص امن و امان کے حالات انتہائی بہتر ہیں ، سابق آئی جی سندھ

انسداد جرائم کے خلاف آپ تمام کی کارکرکردگی اور کاوشیں نا صرف ایک سنگ میل ہے بلکہ میرے لئے باعث فخر بھی رہی

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس افسران اور جوانوں کے نام اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج ایسے وقت میں چھوڑ رہا ہوں کہ جب صوبے میں باالعموم اور کراچی میں باالخصوص امن و امان کے حالات انتہائی بہتر ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کا کردار بھی بلاشبہ قابل تعریف اور لائق ستائش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم کے خلاف آپ تمام کی کارکرکردگی اور کاوشیں نا صرف ایک سنگ میل ہے بلکہ میرے لئے باعث فخر بھی رہی کہ میری کمانڈ میں آپ جیسے بہادروں نے انتہائی لگن اور محنت سے اپنے شب و روز صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں شہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کی بھی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہوں کہ انہوں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانیں تک قربان کردیں اور جرات بہادری کی ایسی ایسی مثالیں قائم کی کہ جو سندھ پولیس کی سنہری یادوں کا حصہ بن کر ہر آنیوالے افسر و جوان کے لیئے مشعل راہ کا کام کرتی رہیگی ۔

میں تمام شہدائے پولیس کے ورثا اور اہل خانہ کو سیلوٹ کرتا ہں وں اور اپنے اس عزم کا اظہار کرتا ہں وں کہ محکمہ پولیس ہمیشہ سے انکے ساتھ تھا اور رہیگا وہ ہر گز اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کی تمام تر کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں اپنے حسن اخلاق اور برتاو سے ایسا ماحول بناؤ کہ عوام آپ کے شانہ بشانہ جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں مجھے قوی امید ہیکہ پولیس کا ہر افسر اور جوان صوبے میں قیام امن اور جرائم کے خلاف ایک ٹیم کی حیثیت میں اپنے کردار کو مذید نمایاں کریگا اور پولیس کے مورال کو مزید بلند کریگا ۔

آئی جی سندھ نے پولیس فورس کے نام اپنے الوداعی پیغام میں مذید کہا کہ پولیس کی تمام تر کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں جس میں پاکستان آرمی ، قانون نافذکرنیوالے دیگر اداروں اور انٹیلی جینس ایجینسیوں کا بھی پولیس کے ساتھ ہر ہر اقدامات میں تعاون شامل رہا ۔

متعلقہ عنوان :