پولینڈ میں حکومتی پالیسیوں پر یورپی اور امریکی تحفظات میں اضافہ،حکومت کے اقدامات کو غیر آئینی قراردیدیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:00

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)یورپی یونین اور امریکا کے پولینڈ میں حکمران جماعت لاء اینڈ جسٹس پارٹی کی پالیسیوں پر تحفظات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں یورپی کونسل کے مشاورتی پینل وینس کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ وارسا حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے حالیہ اقدامات ملک میں جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں پولینڈ کی گزشتہ حکومت کے اقدامات کو بھی غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دیگا۔