پاکستان نے پائیدار اقتصادی اہداف 2030ء کے مقاصد اور اہداف کو مربوط کر لیا ہے جس سے پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی صف شامل ہو جائے گا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:42

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے قومی اقتصادی اور ترقیاتی منصوبے میں پائیدار اقتصادی اہداف (ایس ڈی جی) 2030ء کے مقاصد اور اہداف کو مربوط کر لیا ہے جس سے پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی صف شامل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنکاک میں اقوم متحدہ کی اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و پیسفک (یو این ای ایس سی اے پی) کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد میں پاکستان کی سنجیدگی جھلک وژن 2025ء میں بھی نظر آتی ہے جو حکومت پاکستان کی پالیسی فریم ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے رواں سال 19 فروری کو قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے وسیع تر حمایت حاصل کی ہے۔ سرتاج عزیز نے اس موقع پر حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اور یوتھ سیکٹر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مشیر خارجہ نے وزیر اعظم کے زرعی پیکیج 341 ارب روپے اور یوتھ پروگرام کے بجٹ20 ارب روپے کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ عنوان :