اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 20:39

اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اورکزئی ایجنسی میں واقعے کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت کان میں 65 مزدور موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ رات کا وقت ہونے کے باعث زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔