چین کیگزشتہ سال امریکہ اور یورپ میں 38ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:39

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین نے گزشتہ سال امریکہ اور یورپ میں سب سے زیادہ سرمایہ کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

چین کے ایک ادارے کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چینی سرمایہ کاروں نے گزشتہ سال یورپ میں 23ارب ڈالر اور امریکہ میں 15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ یورپ کے جن ممالک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ان میں اٹلی، فرانس اور برطانیہ سر فہرست رہے جبکہ امریکہ کی ریاستیں نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس سرمایہ کاری کے حوالے سے ترجیہی رہی۔ چینی سرمایہ کاری ریئل اسٹیٹ، آٹو موبائل، فنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :