پرویز مشرف نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کافیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ہفتہ کو سابق صدرآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے توسط سے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی طرف سے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کا حکم عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے سابق صدرپرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کئے جانے کے باوجود ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جائے،حالانکہ پرویز مشرف شدید علالت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے،ڈاکٹرز کی طرف سے انکو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے لہذا ہائی کورٹ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے سابق صدرپرویز مشرف کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار کو کالعدم قراردے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں مسلسل پیش نہ ہونے پرسابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :