ترکمانستان کے صدر16مارچ سے پاکستان کا دورہ کریں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:31

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمددوف16مارچ سے پاکستان کا دورہ کریں اس دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمددوف16ا ور 17مارچ سے پاکستان کا دورہ کریں گئے انکے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف سمجھووں پر دستخط کئے جائیں گئے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے سرکاری عہدیداروں نے دستاویزات تیار کرلی ہیں جن پر ترکمانستان کے صدر کے د ورے کے دوران دستخط ہونگے ۔ دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے پاکستان ترکماستان کی باہمی شراکت کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ ان دستاویزات کی رو سے دونوں ممالک کے درمیان انرجی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ممالک تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں بھی شامل ہیں۔ تاپی پائپ لائن گیس منصوبہ کی تعمیر کا آغاز دسمبر 2015میں کیا جا چکا ہے۔ جسکی کل لمبائی 1735کلومیٹر ہے۔تاپی منصوبہ کا معاہدہ 2010ء میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :