اتحاد و اتفاق سے ملک دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے ،کچھ لوگ غیروں کے بہکاوے میں آگئے ہیں،جنرل آفیسر کماندنڈنگ میجر جنرل عبد لطیف خان

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:18

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء ) اتحاد و اتفاق سے ملک دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے ملک کو مختلف اندورنی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے کچھ لوگ غیروں کی بہکاوے میں آکر سرگرم ہے ان خیالات کا اظہار جنرل آفیسر کماندنڈنگ میجر جنرل عبد لطیف خان نے ژوب میں کلچرل و اسپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک کمانڈنٹ ایف سی ملک محمد حیات ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضا محمدسرا در محمد ایوب مندوخیل عبدالستار خان کاکڑ سردار ناصر خان ناصر سردار غلام سرور شیرانی موسیٰ کلیم کاکڑ دولت خان بابکر خیل مغفرا ﷲ کاکڑ نصیب خان کاکڑ کرنل بابر میجر عامر کیپٹن دانش کیپٹن مطیب کیپٹن عطا اسسٹنٹ کمشنر علی اعجاز ڈی ایس پی ہدایت مری باران کلیوال اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں مختلف ثقافتی شو اور سکولوں کے طلباء نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے شرکاء سے داد حاصل کی جنرل آفیسر کماندنڈنگ میجر جنرل عبد لطیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹول کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کر کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم سب یہاں ایک پاکستانی کی حیثیت سے موجود ہے وہ دن دور نہیں جب ہم بلوچستان کو امن و سلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائینگے ہمارے ملک کو مختلف اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے کچھ لوگ غیروں کی بہکاوے میں آکر مادی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے نامساعد حالات فرقہ واریت اور بے یقینی کی صورتحال کیلئے سرگرم عمل ہے انہوں نے کہاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے نئی نسل پر بری ذمہ داری عائد ہوتی ہے آج ہمیں یہ عہد کرنا چائیے کہ دہشت گردی انتہا پسندی فرقہ واریت و لسانی اختلافات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ کردار ادا کرینگے تاکہ ملک دشمنوں کی عزائم کو ناکام بنا کر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کو ایک فلاحی اور پر امن ریاست کے طور پر پوری دنیا کے سامنے پیش کر سکے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی جنرل آفیسر کماندنڈنگ میجر جنرل عبد لطیف خان نے مقابلوں میں حصۃ لینے والوں اور قبائلی عمائدین میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے ۔