سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 20:12

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ایک مرتبہ پھر سے خراب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز مشرف کےگھر موجود ہے اور ان ک طبی معائنہ جاری ہے۔ پرویز مشرف کی اسپتال منتقلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :