جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سلامتی کونسل میں پہلی مرتبہ قرارداد منظورکرلی گئی

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن فوجیوں کی طرف سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی نوعیت کی اولین قرارداد منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس قرارداد کے مطابق جنسی زیادتی اور استحصال کے بااعتماد شواہد ملنے پر امن فوجیوں کو کارروائی کے لیے واپس بلا لیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے اس قرارداد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پیغام ملتا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات پر ذمہ دار عناصر کو سزا ضرور ملے گی۔

متعلقہ عنوان :