رمادی میں داعش کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا،عراقی وزارت دفاع کا دعویٰ

بریگیڈ 41 کے دسویں اسکواڈ نے الانبار صوبے کے شمال میں الحامضیہ میں ڈرون طیارہ مار گرایا،بیان

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:07

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) عراقی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس طیارے کو عراقی فورسز کے ان لڑاکا یونٹوں کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا جو رمادی شہر کی بقیہ ماندہ اراضی کو آزاد کرانے کی تیاری کررہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈ 41 کے دسویں اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے الانبار صوبے کے شمال میں الحامضیہ کے علاقے میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

وزارتی بیان میں مزید بتایا گیا کہ دجلہ آپریشنز کی سیونتھ انفنٹری کمان میں شامل مشترکہ فورس کو الصینیہ اور حدیثہ کے درمیان راستے پر داعش کے گروپوں کے زیرانتظام دھماکا خیز مواد کا ایک پلانٹ ملا ہے۔ اس پلانٹ میں 20 لیٹر امونیئم نائٹریٹ کے 90 چھوٹے ڈرم، دھماکوں میں استعمال ہونے والے 100 فیوز، 100 خود ساختہ (IED) بم، 30 بارودی سلنڈر، 500 رْوولر بم، دھماکا خیز مواد کے 2 ڈرم اور 300 میٹر دھماکا خیز تار موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :