صحن مطاف میں دنیا کا سب بڑا چھاتہ کی تنصیب آخری مرحلے میں پہنچ گئی

16ٹن وزنی چھاتے کانچلا حصہ مسجد حرام میں پہنچا دی گیا،گرمی میں معتمرین کو سایہ فراہم کرے گا

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:07

صحن مطاف میں دنیا کا سب بڑا چھاتہ کی تنصیب آخری مرحلے میں پہنچ گئی

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) حرم مکی توسیع کے جاری منصوبے کے تحت سعودی حکومت نے مطاف کے صحن میں دْنیا کا سب سے بڑا چھاتہ نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چھاتہ نصب کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ماہرین کی خصوصی کاوشوں سے تیار کردہ عظیم الشان چھاتے کی ’بیس(نچلا حصہ) مسجد حرام میں پہنچا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق صحن مطاف کے لیے تیار کردہ چھاتے کی بیس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے اپنی مختص جگہ پر نصب کیا جا رہا ہے۔ چھاتے کے بقیہ حصے جن کا کل وزن 600 ٹن ہو گا جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا دیے جائیں گے۔صحن مطاف میں چھاتے کی تنصیب توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے میں شامل ہے۔ توسیع کا آخری مرحلہ تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ چھاتے کی تنصیب کا مقصد موسم گرما میں شدید درجہ حرارت کے دوران معتمرین کو سایہ فراہم کرنا ہے۔ چھاتے کے دیگراجزاء جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا کر اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :