رحمان ملک کے بہنوئی کی دھمکیاں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 12 مارچ 2016 20:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مارچ۔2015ء) تھانہ سول لائن کے علاقہ سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے بھائی خالدملک کے ایما پر اس کے بہنوئی نے ساتھیوں کی مدد سے خاتون اور اس کے محکمہ صحت میں ملازم بیٹے کو اغوا کروانے کی دھمکیاں دیدیں ۔ ڈی پی او اعجاز احمد نے پولیس کو انکوائری کے بعد کاروائی کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکیم خادم علی روڈ کی رہائشی مقبول بی بی نے ڈی پی او کودی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ عدالت نے جائیداد کا فیصلہ کررکھا ہے اور ڈگری اس کے خاوند محمد سرفراز کے حق میں جاری رکھی ہے جس کا پی ٹی وی بھی ہے لیکن سابق وفاقی وزیر رحمن ملک کا بھائی خالد ملک بیرون ملک سے اسے اور اس کے محکمہ صحت میں ملازم بیٹے محمد حسن کو ایجنسیوں کے زریعے اغوا کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور اپنی سازش میں ملک خالد نے اپنے بہنوئی محمد حسین اظہر ، عرفان جان ، محمد عمر وغیرہ کو شامل کررکھا ہے جو اس کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اوردس لاکھ روپے بھتہ بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

خاتون کی شکایت پر ڈی پی او اعجاز احمد نے پولیس کو انکوائری کے بعد کاروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ ڈی ایس پی مقصود لون کے مطابق ملزمان قصور وار ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :