قتل کے دو ملزم بری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 12 مارچ 2016 20:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مارچ۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ اورنگ زیب نے تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں بے نظیر شہیدویمن سینٹر میں شہری کی ہلاکت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث دوملزمان نوخیر مسیح اور ابرار کو بری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے تشدد کرکے بے نظیر شہید ویمن سینٹر میں محمد عدیل کو ہلاک کیا ہے جوکہ سماعت کے دوران ملزمان کے کونسل شاہد میر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ ملزمان کے خلاف براہ راست قتل کی کوئی شہادت نہ ہے اور گواہان کے بیانات میں بھی تضاد ہے جبکہ نہ تو ملزمان سے آلہ قتل برآمد ہوااور نہ ہی ڈاکٹر وہسٹو پیتھالوجسٹ کی رپورٹ ملزمان کو جرم سے منسلک کرتی ہے ۔

عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :