مجھ سے منسوب دکھایا گیا تحریری نوٹ یقینا میرا ہے،چوہدری نثار کی وضاحت

آصف زرداری کی نوٹ کو فوج مخالف تقریر سے منسوب کرنا بددیانتی ،وزیر داخلہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹی وی پر دیکھائے گئے انکے نوٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹ ملٹری کورٹس پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر لکھا تھا سب جانتے ہیں آصف زرداری کے فوج مخالف بیان پر انہوں نے سب سے پہلے رد عمل دیا ، ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً ان کا ہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات خفیہ نہیں کہ یہ نوٹ ان کے ہی ہاتھ سے لکھا گیا ہے ، پی ٹی آئی، پی پی نے فوجی عدالتوں کے قیام پر آئینی ترمیم کی حمایت سے انکار کیا تھا، اس ڈیڈ لاک کو توڑنے میں آصف علی زرداری نے کردار ادا کیا تھا، اس نوٹ کوآصف زرداری کی فوج مخالف تقریر سے منسوب کرنا بددیانتی ہے، اس کے بعد پریس کانفرنس میں بھی آصف زرداری کی تعریف کی، واضح رہے کہ ٹی وی اینکر نے چودھری نثار کا نوٹ دکھا کر اسے زرداری کے فوج مخالف بیان سے منسوب کیا تھا۔