باصلاحیت اور ذمہ دار آفیسرز حکومت اور عوام کیلئے یکساں باعث عزت اور کارکردگی کے حوالے سے لائق تحسین ہوتے ہیں، مقررین

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:46

پھلروان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (ورکنگ)کے صدر ذوالفقار ہاشمی ،شاعر و ادیب صحافی براڈ کاسٹرشاکر نظامی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف خالد محمود، الیکٹرانک میڈیا کلب پھلروان کے صدر منظوراحمدانصاری،پریس کلب پھلروان کے جنرل سیکرٹری راوٴ کنور یامین اختر،سینئر صحافی ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور ذمہ دار آفیسرز حکومت اور عوام کیلئے یکساں باعث عزت اور کارکردگی کے حوالے سے لائق تحسین ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق کمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن (ر) محمدآصف نے اپنی سرگودھا میں تعیناتی کے دوران جس طرح عوامی مسائل خصوصاً غریبوں،بے سہارا اور محروم طبقوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا اور ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کی شفاف تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا وہ سرگودھا ڈویژن بھر کی عوام بھلا نہیں پائیں گی۔ سابق کمشنر محمدآصف ایک ملن سار حلیم،خداترس اور معاملہ فہمی ایک منفرد کردار کے حامل تھے۔ انہوں نے ڈویژن بھر میں امن وامان قائم رکھنے اور قانون کی عملداری کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ان کے انہی اوصاف اور مثبت عملی کردار کو کوئی بھی شخص بھلا نہیں سکے گا۔

متعلقہ عنوان :