بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک حادثے میں 11باراتی ہلاک، 9 زخمی

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:25

لکھنو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک کے حادثے میں 11باراتی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع فیروز آباد کے شمال علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے باراتیوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 8موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں سے تین ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہیں جنھیں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ستیہ نگر کے رہائشی سونو شرما کی بارات بمبا ہاؤس چوراہے پر ایک پرائیویٹ گیسٹ ہاؤس کے لئے روانہ ہوئی تھی باراتی سڑک پر ناچتے گاتے آگے بڑھ رہے تھے کہ اس دوران ایک بے قابو ٹرک نے باراتیوں کو اپنی زد میں لے لیا جس سے 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد بری طرح زخمی ہو گئے تھے تا ہم بعد میں تین زخمی دم توڑ گئے ۔

متعلقہ عنوان :