وفاقی وزیر داخلہ ایم کیو ایم کی حمایت نہ کریں ‘مصطفی کمال کی جانب سے الطاف حسین کو راء کا ایجنٹ قرار دینے اور متحدہ کے قائد پر نعشیں گرانے کے الزامات کے بعد یہ بات طے ہے کہ متحدہ کی ملک دشمنی بے نقاب ہوگئی ہے

سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں کا بیان

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ ایم کیو ایم کی حمایت نہ کریں ۔مصطفی کمال کی جانب سے الطاف حسین کو راء کا ایجنٹ قرار دینے اور متحدہ کے قائد پر نعشیں گرانے کے الزامات کے بعد یہ بات طے ہے کہ متحدہ کی ملک دشمنی بے نقاب ہوگئی ہے ۔

پاکستان کو را کے ایجنڈوں سے پاک کرنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ اور سابقہ قرضہ حکمرانوں نے قوم کے لئے نہیں لیا ہے بلکہ اپنے اکاونٹ میں جمع کیا ہے اور ان قرضوں کی وجہ سے عوام کی جیبوں سے سالانہ 6.7ارب ڈالر سود ادا کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان کی سلامتی کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

(جاری ہے)

کراچی کا امن ملک کی ناگزیر ضرورت ہے۔

مصطفی کمال کے کمال نے متحدہ میں بھو نچال پیدا کر دیا ہے۔ایم کیو ایم مکافات عمل کا شکار ہے۔پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔پوری قوم حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث تنگ آچکی ہے‘ پاکستان کے عوام باشعور ہیں آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کردی ہے کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ڈالروں کے عوض ہماری آنیوالی نسل کو بھی گروی رکھ دیا ہے۔